پٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کی تاریخ طے

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ)سیاسی پارٹی جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے ، نائب امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 3 نومبر کے اجلاس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، نائب امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں پٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوام کو ریلیف دلانے کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔