Islamabad Dry Port Capitalnewspoint.com

دس سال سے ایک ہی سپرنٹنڈنٹ تعینات، اسلام آباد ڈرائی پورٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سوالات

اسلام آباد (احسان بخاری)وفاقی دارالحکومت کا ڈرائی پورٹ بنیادی سہولیات سے محروم‘ ناقص صفائی‘ کنٹینرز کے اندر آنے اور جانے پر سپرنٹنڈنٹ اور عملے نذرانے کے بغیر اندر نہیں آنے دیتا فی کنٹینر عملہ کا مک مکا کرنے کا انکشاف‘ دس سال سے ایک ہی سپرنٹنڈنٹ ڈرائی پورٹ پر تعینات‘ امپورٹرز نے ڈرائی پورٹ کے ریلوے کے سپرنٹنڈنٹ اور عملے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر تعینات ریلوے سپرنٹنڈنٹ ثاقب بٹ کے خلاف امپورٹرز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الزامات عائد کئے کہ ریلوے سپرنٹنڈنٹ گزشتہ دس سالوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈرائی پورٹ پر امپورٹرز کے جو کنٹینرز آتے ہیں ریلوے کا عملہ فی کنٹینر مبینہ طور پر مک مکا کرکے اندر آنے اور جانے دیتا ہے جبکہ متعدد امپورٹرز نے سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو شکایت بھی کیں کہ آپ کے نام پر بھاری نذرانے وصول کئے جاتے ہیں.

جبکہ ڈرائی پورٹ میں ریلوے سپرنٹنڈنٹ اور عملے کی جانب سے بنیادی سہولیات ہی نہیں، پانی‘ واش روم تک نہیں کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والے امپورٹرز بے یارو مدد گار ہیں امپورٹرز نے ڈی ایس ریلوے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر ریلوے عملہ اور ریلوے پولیس نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے.

ان کے خلاف ایکشن کے ساتھ ساتھ ڈرائی پورٹ اسلام آباد کو سہولیات بھی فراہم کریں۔ ایک امپورٹر نے کہا کہ ڈرائی پورٹ کے مسائل کے حوالے سے ایک وفد جلد وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات بھی کرے گا ان الزامات کے حوالے سے اوصاف نے سپرنٹنڈنٹ ریلوے ثابت بٹ کا موقف جاننے کے لئے ان کے فون پر رابط کیا تو ان کا کہنا تھ اکہ مجھ پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں اگر کسی کو شکایت ہے تو تحریری درخواست دے۔