JUIF Leader Maulana FazalUrRehman Talks with party workers Capitalnewspoint.com

جے یو آئی کا ملک گیر احتجاج، موٹرویز اور شاہراہیں بند کرنے کا حکم، فضل الرحمن کا کارکنوں کے نام پیغام

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) جے یو ائی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد ملک بھر میں جے یو ائی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے موٹروے سڑکیں بند کر دی ، مولانا فضل الرحمن نے اپنے کارکنوں کو پیغام میں کہا کہ تمام صوبوں کی عوام سےاور تمام صوبوں کے جے یو ائی کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں.

کہ وہ بلا تعمل اپنے گھروں سے نکلے میدان میں نہ ائیں سڑکوں پہ ا جائیں تمام راستے بند کر دیں ہائی ویز روک دیں موٹر ویز روک دیں اور یہ احتجاج کرے اس بات پر کہ ہمیں ایک جمہوری حق سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے، ہمیں ایک جلسہ کیوں نہیں کرنے دیا جا رہا اور اس کے لیے کارکنوں پر کیوں تشدد کیا جا رہا ہے ہمارے سرگودھا کے امیر بیمار ہیں گھر پر ہیں.

لیکن اس کے بیٹے جو وکیل بھی ہیں ان کو گرفتار بھی کیا گیا ان پر تشدد بھی کیا گیا کارکنوں کے ساتھ یہ رویہ کسی قیمت پر ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے ہم اس پر بھی احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمارے جلسے پر پابندی کیوں لگائی گئی ہم اس پر بھی احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمارے کارکنوں کو کیوں گرفتار کیا گیا کیوں ان پر تشدد کیا جا رہا ہے.

ہمارے اعلی قیادت کو کیوں نظر بند کر دیا گیا ہے اس تمام صورتحال پر پورا ملک اج احتجاج کرے گا مظاہرے کرے گا سڑکوں پہ نکلے گا اور تمام ملک کے ہائی ویز کوہستان چترال سے لے کر بدین اور تربت بکران تک اور چمن تک یہ تمام علاقے پورے ملک پہ کارکن نکلے جہاں جہاں بھی ہیں اور پورے ملک کے تمام شاہراہوں کو بند کر دیں احتجاجا بند کریں اور بتائیں ان کو کہ اگر اپ اس قسم کے ناجائز اور امرانہ ہرگز استعمال کرتے ہیں .

تو ہم بھی اس کے جواب میں اپنے احتجاج کا حق کو ریکارڈ کرا سکتے ہیں اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہوگا انشاءاللہ کامیابی ہماری ہوگی ، انہوں نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں اور ان کے باہر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں اور تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں لیکن ہم پھر بھی یہاں سے نکلیں گے.