federal constitutional court capitalnewspoint.com

ریڈ زون کی بندش کا اثر، وفاقی آئینی عدالت میں 27 نومبر کو عدالتی کارروائی معطل

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی آئینی عدالت میں جمعہ 27 نومبر کو کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون کی بندش اور وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو درپیش مشکلات کے پیش نظر 27 نومبر کو عدالتی کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس روز عدالت کی تمام کاز لسٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2026 کے رول 5(2) کے تحت عدالتی کارروائی معطل کرنے کا حکم دیا ہے ، فیصلے کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور عملہ 27 نومبر کو گھر سے کام کریں گے، تاہم انہیں اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے کھلی رہیں گی ، واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔