اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے 27 نومبر 2026 بروز جمعہ اسلام آباد کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک ہوگا، جبکہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
تعطیل کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے ، اسی طرح بجلی اور گیس کی فراہمی کے ادارے آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس، جبکہ اسپتال بھی معمول کے مطابق فعال رہیں گے اور تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کی ریونیو حدود میں ہوگا، اس لیے دیگر علاقوں میں اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

