لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ قبل نجی دورے پر سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچے ہیں۔

