جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ حیدرآباد پہنچ گیا، عوامی حقوق کی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ حیدر آباد ریلوے سٹیشن پہنچ گیا جہاں حافظ نعیم الرحمان نے عوامی حقوق کی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ، سندھ کے علاقے حیدرآباد پہنچنے پر مقامی کارکنوں کی جانب سے حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کیے گئے ، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے استقبال کرنے والے کارکنوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

ریلوے سٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے عوام کے حقوق کے لیے تحریک شروع کی ہے، امید ہے تمام قافلے اب اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے،ہمارا کوئی ذاتی یا جماعتی ایجنڈا نہیں، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے میں 135 روپے لیوی شامل ہے، عالمی مارکیٹ کے حالات بہتر ہوں تو پٹرول کی قیمت 200 روپے سے بھی نیچے آسکتی ہے، پٹرولیم لیوی کا عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں .

حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی معاشی خرابی کا تعلق حکمرانوں کی عیاشیوں سے ہے، مراعات یافتہ طبقہ اپنی سہولتیں چھوڑنے کو تیار نہیں، یہ ظلم کا نظام ہے جس میں امیر اور غریب پر برابر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹیم مذاکرات کے لیے آتی ہے لیکن عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

حیدرآباد میں دھرنا 29 روز سے جاری ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف چلنا شروع ہوگئے ہیں ، امیر سیاسی پارٹی جمات اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا قافلہ آج روہڑی تک جائے گا ، حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نظام نہیں چلے گا، جماعت اسلامی عوام کے حق کی ترجمانی کرتی رہے گی ، انہوں نے احتجاج میں شریک خواتین اور دیگر شرکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔