اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں زیادہ تباہی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آرہی ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے پانچ سیلابوں میں 6 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، زیادہ درجہ حرارت سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی حدود سے نکل کر بستیوں اور آبادیوں کو تباہ کردیتا ہے، 4 کروڑ افراد اپنے آبائی گھروں سے دربدر ہوچکے ہیں ، مصدق ملک نے کہا کہ یہ تمام افراد اپنے بچوں اور ماں باپ کی کفالت سے محروم ہوگئے، 4 کروڑ افراد تو یورپ کے بیشتر ممالک کی آبادی بھی نہیں ہے ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ زیادہ تر تباہی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آرہی ہے۔

