کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گر گئی ، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 161 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

