اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنرڈیٹو محمد اظہر بن مزلاں(H.E.Deto Mohammad Azhar Bin Mazlan) کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، این پی سی کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت، پریس کلب کے لان میں پودا بھی لگایا، پریس کلب آمد پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکتر فرقان راؤ سمیت سینئر صحافیوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا.
اس موقع پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں،پریس کلب آمد پر ملائیشین ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں، سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے معزز مہمان کو پریس کلب کے انتظامی ڈھانچے، گورننگ باڈی کے کردار اور ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالےسے کلب کی رکنیت اور یہاں دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریف کیا.
ملائیشین ہائی کمشنرڈیٹو محمد اظہر بن مزلاں نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاسی قربت کو تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں،اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان پام آئل کی درآمد کے حوالے سے ملائیشیا کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور پام آئل کی تجارت میں پاکستان ملائیشیا کے شراکت داروں میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی اور پورٹ قاسم میں پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان خوردنی تیل کی ریفائننگ کے مشترکہ منصوبے بھی جاری ہیں، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے ، ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، جبکہ دنیا بھر سے تقریباً دو لاکھ غیر ملکی طلبہ ملائیشیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں قیام کے دوران برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں سے تسلیم شدہ ڈگریاں حاصل کرنے کے مواقع بھی رکھتے ہیں ، دفاعی تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مسلسل جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی کمیٹی کے اجلاس کل اور پرسوں منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 2001 میں ملائیشیا کے اسٹاف کالج میں تربیت حاصل کی تھی، جو دونوں ممالک کے دفاعی روابط کی ایک مثال ہے۔
ڈیٹو محمد اظہر بن مزلان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان قریبی تعلقات دونوں ممالک کے روابط کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ہیں ، پاکستان اور ملائیشیا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب ایک خودمختار ملک اور ملائیشیا کا قریبی دوست ہے۔ انہوں نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد امن مفاہمت سمیت علاقائی امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ملائیشیا خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قبل ازیں ملائیشن ہائی کمشنر نے پریس کلب کے لان میں پودا لگایا ، معزز مہمان کو پریس کلب کے مختلف شعبے جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنرڈیٹو محمد اظہر بن مزلاں(H.E.Deto Mohammad Azhar Bin Mazlan) کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، این پی سی کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت، پریس کلب کے لان میں پودا بھی لگایا، پریس کلب آمد پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکتر فرقان راؤ سمیت سینئر صحافیوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا.
اس موقع پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں،پریس کلب آمد پر ملائیشین ہائی کمشنر کے شکر گزار ہیں، سیکرٹری این پی سی ڈاکٹر فرقان راؤ نے معزز مہمان کو پریس کلب کے انتظامی ڈھانچے، گورننگ باڈی کے کردار اور ممبران کی فلاح و بہبود کے حوالےسے کلب کی رکنیت اور یہاں دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریف کیا.
ملائیشین ہائی کمشنرڈیٹو محمد اظہر بن مزلاں نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاسی قربت کو تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں،اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ، ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان پام آئل کی درآمد کے حوالے سے ملائیشیا کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور پام آئل کی تجارت میں پاکستان ملائیشیا کے شراکت داروں میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی اور پورٹ قاسم میں پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان خوردنی تیل کی ریفائننگ کے مشترکہ منصوبے بھی جاری ہیں، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون موجود ہے ، ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، جبکہ دنیا بھر سے تقریباً دو لاکھ غیر ملکی طلبہ ملائیشیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں قیام کے دوران برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں سے تسلیم شدہ ڈگریاں حاصل کرنے کے مواقع بھی رکھتے ہیں ، دفاعی تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مسلسل جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی کمیٹی کے اجلاس کل اور پرسوں منعقد ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 2001 میں ملائیشیا کے اسٹاف کالج میں تربیت حاصل کی تھی، جو دونوں ممالک کے دفاعی روابط کی ایک مثال ہے ، ڈیٹو محمد اظہر بن مزلان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان قریبی تعلقات دونوں ممالک کے روابط کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، مصنوعی ذہانت اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں ، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشین ہائی کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب ایک خودمختار ملک اور ملائیشیا کا قریبی دوست ہے۔ انہوں نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد امن مفاہمت سمیت علاقائی امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے, ملائیشیا خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، قبل ازیں ملائیشن ہائی کمشنر نے پریس کلب کے لان میں پودا لگایا ، معزز مہمان کو پریس کلب کے مختلف شعبے جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔