واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے ، خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ وسکونسن ڈیلز کے قریب قصبے ڈیلونا میں پیش آیا۔ طیارے میں 5 افراد اور ایک بچہ سوار تھا، جو حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

