فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں ، اہم دورے میں فیلڈ مارشل ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی ، اس کےعلاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔