قشم جزیرے کے قریب امریکی حملے کا دعویٰ، دو ماہی گیر کشتیاں نشانہ بن گئیں

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے قشم جزیرے کے قریب دو ماہی گیر کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر متاثر ہوئے ، ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ صبح ساڑھے 11 بجے کیا گیا، حملے کے بعد دو ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں بعد ازاں تلاش کر لیا گیا ، دوسری جانب امریکا کی جانب سے ماہی گیر کشتیوں پر حملے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔