اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3، 3 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 322 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لٹر ہوگئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 19 نومبر تک کے لیے ہوگا۔

