اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست نا مکمل قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو درستگی کی ہدایت کر دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران طاہرہ گل نامی خاتون شہری کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت تعلیم، وفاقی تعلیمی بورڈ اور ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ آئین پاکستان کے مطابق پانچ سے سولہ سال تک تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے،وفاقی دارالحکومت میں بچوں کو اس بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے،وزارت تعلیم کے پالیسی بیان کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتال پر ہیں،یہ تمام صورتحال پاکستان کی مہذب معاشرہ ہونے کا امیج تباہ کر رہی ہے،فریقین کو سکولز کھولنے کی درخواست کی لیکن بےسود رہی،سپریم کورٹ بھی اپنے احکامات میں تعلیم کو ترقی کی بنیاد قرار دے چکی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو سکولز کھولنے کا حکم دے، عدالت نے درخواست نامکمل ہونے پر اس نیں دستگی کی ہدایت کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">