پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا لئے تھے، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر ہیری بروک 108 اور کپتان بین سٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود تھے، انگلینڈ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور چار سنچریاں سکور ہوئیں، زاک کرالے نے 122، بین ڈکیٹ نے 107، اولی پوپ نے 108، ہیری بروک نے 101ناٹ آئوٹ، بین سٹوکس نے 34 ناٹ آئوٹ جبکہ جو روٹ 23 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ محمد علی اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے چارکھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ،ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والوں میں نوجوان بلے باز سعود شکیل، فاسٹ بالرز حارث رئوف اور محمد علی کے ساتھ ساتھ سپنر زاہد محمود بھی شامل ہیں، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رئوف، محمد علی اور زاہد محمود جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس(کپتان)، زیک کرالی، بین فوکس، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے، میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کی، یہ تقریب رونمائی گزشتہ روز ہونا تھی مگر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے موخر کر دیا گیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">