ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 1848 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے بڑھ کر 227 روپے 12 پیسے ہوگیا ہے۔گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 95 پیسے تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 236 روپے برقرار ہے۔