کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود ہیں ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی ، اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم معاملات پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

