ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بھمبرحافظ سردار محمد اکرم خان نےگذشتہ روز منشیات کےمقدمے میں ملوث ملزم کوسزا سنادی,اپنے حکمنامہ میں لکھاکہ ہر گاہ مقدمہ زیر علت نمبر 256/21 درج تھانہ پولیس سٹی بھمبر میں ملزم احسان اسلم عرف بلوچ ولد محمد اسلم قوم موچی ساکن موہڑہ سدھا تحصیل و ضلع بھمبر کو امروز با اثبات جرم، مجرم گردانتے ہوے جرم زیر دفعہ 9C-CNSA(5) میں پانچ سال قید با مشقت اور 100000 روپے جرمانہ ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید محض کی سزا دی جاتی ہے۔مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 (بی) کا استفادہ دیا جا کر اس کا سابقہ عرصہ حراست سزائے قید سے منہاتصور کیا جاے گا۔مجرم ڈسٹرکٹ جیل بھمبر میں سزائے قید برداشت کرے گا۔مجرم احسان اسلم کو معہ وارنٹ قید واپس حوالہ پولیس کیا جاتا ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">