مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مفتاح اسماعیل نے سیکریٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط لکھا اور  استعفے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کی تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔