اسلام آباد (سی این پی) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو سستی بجلی، گیس اور تیل فراہم کر سکتا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے
جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے تاہم ایران پاکستان کو گیس، بجلی اور تیل سستے داموں دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے مابین براہ راست پروازیں شروع ہوں گی
اس حوالے سے تجویز کا پاکستان نے کابینہ سے منظوری کے بعد پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے
فی الحال لاہور اور کراچی سے ایرانی شہر مشہد کیلئےپروازیں چل رہی ہیں