اسلام آباد (سی این پی )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے سائفر گمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سےجیل میں تفتیش کی
ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی ۔ ملزم سے سائفر کے غیرقانونی استعمال اور گمشدگی سے متعلق ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی گئی ۔
تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کے انکشافات سے متعلق سوالات کیے۔ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے گمشدہ سائفر کی کاپی سے متعلق بھی دریافت کیا۔
تفتیشی ٹیم دوپہر سوا دو بجے اٹک جیل میں آئی اور ساڑھے تین بجے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیں۔ جس کے بعد ٹیم واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔