نگران وزیرتجارت نے ملک چلانے کیلئے 80 ارب مانگ لئے

لاہور(سی این پی) نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ملک چلانے کے لئے80ارب ڈالر مانگ لئے

نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے

ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے، 90روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا اسٹرٹیجک پروگرام مکمل کرلیں گے

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے جب تک برآمدات 80ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا

80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں