اسلام آباد( سی این پی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔
9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاو گھیراو کے واقعات پر جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 مقدمات میں تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشتگردی کے 6 مقدمات درج ہیں جن پر ان سے تفتیش کی گئی۔
ذرائع جے آئی ٹی کا بتانا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے منحرف ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے کہا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔
جے آئی ٹی ارکان کا کہنا تھا ایسی ویڈیوز اور کلپس موجود ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے، جلاو¿ گھیراو¿ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اور ملوث تھا۔
جے آئی ٹی کا بتانا ہے کہ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وکیل کو عدالت میں بلائیے گا ہم تفیش کرنے آئے ہیں،
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔