دیسی گھی ،دیسی مرغی اور چہل قدمی کی اجازت ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(سی این پی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات پررپورٹ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں رپورٹ جمع کرائی

رائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مظاہر اور جسٹس مندوخیل کے چیمبرز میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کر دی گئیں،سابق وزیراعظم کو فرمائش پر دیسی گھی میں دیسی چکن دیا جاتا ہے۔

عمران خان کو دیسی گھی میں مٹن بھی دیا جاتا ہے،فرمائش پر فراہم کی گئی چیزوں کی قیمت عمران خان ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل،رولز اور قانون کے مطابق تمام سہولیات دی گئی ہیں،جیل کے سامنے راہداری میں عمران خان کو چہل قدمی کی بھی اجازت ہے۔