غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا د(سی این پی)ڈریپ کا غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی،غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر قانونی، غیر معیاری ادویات خاتمے کا ہدف نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کر دی گئی

نیشنل ٹاسک فورس کا ملک گیر کریک ڈاو¿ن کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،نیشنل ٹاسک فورس صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ کارروائیاں کرے گی،ملک گیر کریک ڈاو¿ن کیلئے ڈریپ کے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں،نیشنل ٹاسک فورس خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چھاپے مارے گی،آپریشن سے قبل بڑے شہروں کی میڈیسن مارکیٹس میں سرویلنس جاری ہے،کراچی، حیدر آباد، لاہو،راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپوں کا امکان ہے

آپریشن کیلئے وفاق،صوبائی میڈیسن انسپکٹوریٹ میں تعاون بڑھایا جائے گا،قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے، نیشنل ٹاسک فورس کی ملک گیر کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ تیار ہو گی، نیشنل ٹاسک فورس یومیہ کارکردگی رپورٹ سی ای او ڈریپ کو بھجوائے گی۔