نگورنو کاراباخ(سی این پی) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے ایک ا?ئل ڈپو میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک ا±ٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
آرمینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ آئل ڈپو میں لگنے والی آگ میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی اور اکثر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران جائے وقوعہ سے 13 لاشیں ملیں جب کہ 7 دیگر افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔آرمینیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد نگورنو کاراباخ سے 13 ہزار 350 بے گھر افراد زبردستی ہمارے ملک میں داخل ہوئے جنھیں رہائش کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔