اسلام آباد (سی این پی )عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد نےحامد گروپ کے میاں عبد القدوس سے 464ووٹ کی لیڈ حاصل کی ،مجموعی طور پرشہزاد شوکت نے 1706ووٹ لیکر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ اس کے مدمقابل میاں عبدالقدوس نے1242 ووٹ حاصل کئے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرلی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ کوشکست کاسامناکرناپڑا ۔صدارت کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت اور حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس میں مقابلہ تھا۔شہزادشوکت نے میاں عبد القدوس کوشکست دے دی۔ووٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
لاہور سے عاصمہ گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت 611 اور حامد خان گروپ کے عبدالقدوس 465 ووٹ حاصل کئے۔بنوں سے شہزاد شوکت 34 اور عبدالقدوس کا ایک ووٹ حاصل کئے ۔ملتان سے شوکت شہزاد 98 اور عبدالقدوس کے 81 ووٹ حاصل کئے ۔کوئٹہ سے شہزاد شوکت کے 73 اور عبدالقدوس کے 103 ووٹ حاصل کئے ۔ایبٹ آباد سے شہزاد شوکت 43 اور عبدالقدوس کے 22 ووٹ حاصل کئے ۔سکھر سے شہزاد شوکت نے 41 جبکہ عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کئے۔بہالپور سے شہزاد شوکت 60 اور عبدالقدوس نے 20 ووٹ حاصل کئے۔ڈیرہ اسماعیل خان سے شہزاد شوکت نے 22 عبدالقدوس نے 12 ووٹ حاصل کئے۔حیدر آباد سے شہزاد شوکت 56 اور عبدالقدوس نے 23 ووٹ حاصل کئے۔کراچی سے شہزاد شوکت نے 168 جبکہ عبدالقدوس نے 193 ووٹ حاصل کئے۔پشاور سے شہزاد شوکت نے 129 اور عبدالقدوس نے 100 ووٹ حاصل کئے