اسلام آباد (سی این پی) پی ٹی آئی کے وائس پریذیڈنٹ شیر افضل مروت کے خلاف شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرانے،ٹریفک میں خلل ڈالنے،ایمپلی فائر ایکٹ،دفعہ 144 سمیت این او سی کی خلاف ورزی پر آبپارہ پولیس نے مقد مہ درج کرلیا۔
مقد مہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کیا جس کی آواز سے شہری آبادی میں آواز دور دور تک گونج رہی تھی ،پروگرام سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ نے منعقد کیا تھا پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں،شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے،متن مقدمہ مقدمہ میں شہر افضل مروت سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔