پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کر دیئے گئے

اسلام آباد (سی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کردیئے گئے

پی آئی اے اعلامیے کے مطابق تمام اکاونٹس بحال کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں،ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاونٹس ہیں

گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے تھے۔