اسلام آبا د(سی این پی)قطری شہزادوں کے لئے شکار کے لیے پاکستان منگوائی گئی کروڑوںروپے مالیت کی 26 سے زائد گاڑیوں کو قطر واپس بھجوانے کے لیے قطر کے سفارتخانے کی جانب سے جی ڈی فائل کر دی گئی
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق سینٹر سیف الرحمن کی ریڈ کو ٹیکسٹائل پر چھپا مار کر قبضہ میں لے لیا تھا
عدالت کے حکم کے بعد کسٹم انٹیلجنس نے 26 سے زائد لگزری گاڑیوں کو قطر میں ایکسپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پہنچا دیا جہاں سے ان گاڑیوں کو قطر ایکسپورٹ کر دیا جائے گا تمام گاڑیوں کو کینٹرز میں لورڈ کر دیا گیا ہے
کسٹم انٹیلی جنس نے ریڈ کو ٹیکسٹائل کلر سیداں راولپنڈی میں چھاپا مار کر ان گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر مقدمات درج کیے جبکہ سابق سینٹر نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ لگژری گاڑیاں قطری شہزادوں کے شکار کے لیے منگوائی گئی تھی جو نان ڈیوٹی پیٹ تھی
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے قطر کے سفارتخانے کے حق میں فیصلہ دے دیا جس کے بعد انہوں نے وزارت خارجہ سے منظوری بھی کروا لی
یاد رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں 2018 میں اسپیشل کسٹم انٹیلیجنس نےریڈ کو ٹیکسٹائل پر چھاپے مار کر ان گاڑیوں کو قبضہ میں لیا اور سیف الرحمان کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی۔ قطری شہزادوں کے لئے شکار کے لیے یہ گاڑیاں 2017 میں پاکستان منگوائی گئی تھیں۔