ایبٹ آباد (سی این پی)سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔سردار مہتاب احمد خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
سردار مہتاب عباسی مسلم لیگ ن دور کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جبکہ نواز شریف کے تیسرے دور میں خیبر پختونخوا کے گورنر بھی رہے ہیں، تاہم نواز شریف سے اختلافات کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے لاتعلق تھے۔سردار مہتاب احمد خان عباسی رواں ماہ کے اوائل میں مسلم لیگ ن سے باضابطہ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔