محسن داوڑ کے قافلے پرفائرنگ،محفوظ رہے

میرانشاہ (سی این پی) شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے ۔

پولیس حکام نے بتایا محسن داوڑ انتخابی مہم کے سلسلے میں میرانشاہ کے علاقے تپی جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ کر دی

گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں تاہم ب±لٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔اس حوالے سے تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی

انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔