سابق میونسپل کمشنر کورنگی، اکاونٹ آفیسر اور آڈٹ آفیسر ے جسمانی ریمارنڈ میں مزید سات روزہ توسیع

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن، اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کے جسمانی ریمارنڈ میں مزید سات روزہ توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب حکام نے گرفتار دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیااور ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتےہوئےملزمان کو 28 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔