شہریوں کیلئے اچھی خبر :رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی)وقاقی حکومت نے رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا،یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے اشیاءکی قیمتوں پر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز ہوگا،سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت تقریباً 20 اشیاءپر ریلیف ملے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، اور دیگراشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی ،مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کی کمی کی گئی ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 4 روپے سے 100 روپے تک کی کمی کی گئی،برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے پیک تک کی کمی کر دی گئی،سٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہے،مختلف برانڈز کے سوپ بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دئیے گئے۔