بیجنگ: دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں بار ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیونسویں منٹ میں واحد گول کر کے فتح حاصل کی، جبکہ چین کی ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔
بھارت نے اس سے پہلے بھی 2011، 2016، اور 2023 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح رہے تھے۔
فائنل کے پچھلے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔