مخصوص نشستوں کا معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

مخصوص نشستوں کا معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد۔مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے بارے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل عزیر بھنڈاری نے درخواست دائر کی ہے جس میں یہ مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا 12 جولائی کے فیصلے پر اطلاق نہیں ہونا چاہیے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ یہ قرار دیا جائے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا 12 جولائی کے فیصلے کے بارے میں خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اور الیکشن کمیشن کو اسپیکر کے خط کو مسترد کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کو دوسری سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں تقسیم کرنے سے بھی روکا جائے۔