ویزہ فری پا لیسی کے ثمرات ،14ملین غیرملکیوں کی چین آمد

کراچی حملے پر تشویش ہے ،ملزموں کو فوری گرفتار کریں،چین کا پاکستان سے مطالبہ

اسلام آباد۔ چین نے کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی موت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سخت سزائیں دے۔ چینی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کیا ہے اور پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ چینی سفارت خانے نے زخمیوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

سفارت خانے کے بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا۔