آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

کینبرا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے کی سیریز کے پہلے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو2 وکٹوں سے شکست دے دی

قومی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف دیاجسے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوورز میں ٹارگٹ مکمل کیا

قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تین رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 12رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے

دو کھلاڑیوں کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن یہاں بابراعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے

اسکے بعد کامران غلام 5 رنز اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔کپتان محمد رضوان 44 رنز کی اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے اور مارنس لبوشین کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے لیکن 148 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹںگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔

اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 44 نز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے اور اسکے بعد 139 کے مجموعی اسکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دونوں بلے بازوں کے آو¿ٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

آرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنینکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فاسٹ بولر حارث رو¿ف نے 3 ،شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا