لاہور۔پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کروا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ دو روز قبل آئی سی سی کے حوالے کیا، جس میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ، اور عباس آفریدی جیسے کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے۔
حتمی اسکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جن میں اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔