یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات،یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،ٹریفک انتظامات کے لئے 100 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی او،یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے.

یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک انتظامات کے لئے 100 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،شرکاء واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اور باڈی سرچ کے بعد مختص راستوں سے جلوس میں شامل ہو سکیں گے، جلوس کے راستوں پر گلیوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، جلوس کے روٹ پر چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے.

شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی،سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کو چیک اور افسران کو بریف کریں گے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔