فشریز و کھجور کی برآمدات سے سالانہ 850 ملین ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں، جنید انوار چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت گوادر بندرگاہ سے متعلق اجلاس گوادر کی ترقی میں فشریز اور کھجور اہم ستون قرار، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فشریز و کھجور کی برآمدات سے سالانہ 850 ملین ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں گوادر میں مقامی وسائل کے استعمال اور کاروباری طبقے کو بااختیار بنائیں گےبلوچستان میں مچھلی کی سالانہ صلاحیت 3 لاکھ ٹن، پیداوار نصف سے کم ویلیو ایڈیشن سے فشریز کی سالانہ آمدنی 645 ملین ڈالر ھو سکتی ھے گوادر میں جدید فش پروسیسنگ و پیکنگ کی ضرورت ھےپنجگور اور تربت سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زائد کھجور پیدا کرتے ہیں ویلیو ایڈیڈ کھجور سے سالانہ 205 ملین ڈالر آمدنی ممکن ہے.

انہون نے کہا کہ گوادر سے کراچی ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی تجویز دی گوادر سے اسلام آباد ہفتہ وار پرواز شروع کرنے پر غور کیا سرمایہ کاروں کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا نظام بھی زیر غور ھے.