اسلام آباد (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومسلسل چوتھے روزبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا۔ کاروبارکے آغازپرتیزی کارحجان رہا اوردن 11بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس 1277.25پوائنٹ اضافے کے بعد157455.06پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیاریکارڈہے۔
مجموعی طورپر 947315480حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 28.91ارب روپے تھی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 399.60پوائنٹ اضافے کے بعد48018.06پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2211.34 پوائنٹ اضافے کے بعد231893.56پوائنٹس پرپہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 6.36ارب روپے کے سودے طے پائے۔فوجی فوڈز،بینک آف پنجاب اورکوہ نورسپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں