سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 201.9ارب روپے حاصل کرلئے

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 201.9ارب روپے حاصل کرلئے ۔ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 175ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھاتاہم نیلامی میں ہدف سے زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے۔

ایک ماہ کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 16.4ارب روپے، تین ماہ مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 113.8ارب روپے،چھ ماہ کی مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 62ارب روپے اور1سالہ مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 9.6ارب روپے حاصل ہوئے،ایک ماہ کی مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی پرمنافع کی شرح 10.74فیصد،تین ماہ 10.85فیصد،چھ ماہ 10.83فیصد اورایک سالہ مدت کے ٹریژری بلوں پرمنافع کی شرح 10.99فیصدہے۔