پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پرمندی کارحجان، ایس ای 100انڈیکس میں0.31فیصدکی کمی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس میں مجموعی طور پر0.31فیصدکی کمی ہوئی۔پیر کوکے ایس ای 100انڈیکس 482.71پوائنٹس کی کمی کے بعد157554.66پوائنٹس پربندہوا،مجموعی طورپر483کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 252کی قیمتوں میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی، کے ایس ای 100انڈیکس کے تحت 1665972171حصص کالین دین ہوا .

جن کی مالیت 60.90ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 217.32پوائنٹس کی کمی کے بعد48034.04پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس 167.01پوائنٹس کے اضافہ کے بعد234115.75پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 33,27ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 236012044 حصص،سینئرجیکوپاکستان لمیٹڈ158719962حصص اوربینک آف پنجاب کے 126794196 حصص کاکاروبارہوا،ایسکارٹ انویسٹمنٹ بینک،کریسنٹ سٹارانشورنس اورایچ بی ایل انویسٹمنٹ فنڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔