راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ صدر بیرونی اورتھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی صدر، ڈی ایس پی سول لائنز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے.

ناقص تفتیش پر تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر کو معطل، چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم،تھانہ آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، سی پی او کی افسران کو ہدایت، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر بیرونی اورسول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی .

سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے،سی پی او نے ناقص تفتیش پر تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر کو معطل، چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا،سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے، بہترین سروس ڈیلیوری اور قانون کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایا جا ئے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

