اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بھی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے میں کامیاب نہ ہو سکے آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی کے معاملہ التوا کا شکار آصف علی زرداری قطر، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپورکراچی روانہ پاکستان پیپلز پارٹی جماعتوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بہانہ اتحادیوں میں مایوسی تحریک عدم اعتماد کا معاملہ گول ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یکجا ہو گئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر رکھا تھا تاہم ان کا نام ابھی اناؤنس نہیں کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اندر شدید اختلافات کی نظر ہو گیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں ممنہ حکومتی تبدیلی کے معاملے میں 27 ویں آئینی ترمیم کو بہانہ بنا کر عدم اعتماد تاحال التوا کا شکار ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کو طلب کر رکھا ہے اجلاس میں آئینی ترامیم وفاقی حکومت کی حکمت عملی اور کشمیر کی صورتحال پر ابھی غور ہو رہا ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری قطر روانہ ہو چکے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد سے کراچی روانہ .
جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی دعویدار اور اتحادیوں میں مایوسی پھیل چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے بیشتر ارکان مایوس ہو کر اپنے اپنے حلقوں میں واپس آزاد کشمیر چلے گئے ہیں دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہری انوار الحق نے کشمیر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے کام شروع کر رکھا ہے یاد رہے کہ کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے خبر دی تھی کہ حکومت آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ تا حال عدم اعتماد کی تحریک لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی تا حال وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد التوا کا شکار ہے.

