اوگرا میں کرپشن کا ریفرنس،گواہان پر جرح جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کےجج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرامیں 52بلین کی مبینہ کرپشن ریفرنس میں گواہان پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور نیب گواہ الیاس قمر کے علاوہ دیگر پیش ہوئے، دوران سماعت وکلاء صفائی نے نیب گواہ پر جرح کی جس کے مکمل ہونے پر عدالت نے اگلے گواہ فاروق کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت21 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی