راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا پہلا ون ڈے، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 5500 اہلکاروں پر مشتمل فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان نافذ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکاپہلا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سی پی او،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریزکے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔