امریکا آبنائے ہرمز پر قابض، ایران کے خلاف جنگ جاری رہے گی . ہیگسیتھ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں نائن الیون حملوں کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی حکومت تقریباً نصف صدی سے امریکا کی بربادی کی خواہاں ہے، جبکہ امریکا کے خلاف جدوجہد کبھی ختم نہیں ہوئی اور آج بھی جاری ہے ، امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برائی کے خلاف جنگ قیامت کے دن تک جاری رہے گی۔